5 C
London
Saturday, April 20, 2024
HomeUrdu Newsہوشیار باش: حکومت نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

ہوشیار باش: حکومت نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کی ٹیمیں گھرگھر سروےکررہی ہیں ، احساس سروےبالکل مفت ہے ، عوام جعلسازوں سے محتاط رہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سرگودھا میں احساس کفالت پروگرام کا جائزہ لیا، اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام سےلاکھوں افرادمستفیدہورہےہیں، حکومتی ایجنڈا ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کی ٹیمیں گھر گھر سروے کر رہی ہیں، سروے نئے ماڈل کے ذریعے اور جدید طریقے سے کر رہے ہیں، احساس سروے بالکل مفت ہے،عوام جعلسازوں سے محتاط رہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ڈیجیٹل طریقے سے عوام کے کوائف لیے جارہے ہیں، پورے پاکستان میں 70 فیصد سروے ہوچکا

ہے، خصوصی افراد نادرا سے خصوصی کارڈ بنوائیں۔ یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ احساس پروگرام کی چھتری تلے کئی پروگرام جاری ہیں ، سروے سے احساس پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعین ہوگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے احساس پروگرام شفاف ہوناچاہیے، اساتذہ گھر پر آکرمفت سروے کریں گے،ایک پیسہ نہیں لیا جائے گا ، سروے ڈیجیٹل ہوگا، کوئی بھی فارم نہیں۔ انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ احساس سروے سے متعلق کوئی بھی میسج نہیں کیا جائے گا، سروےسےمتعلق فیس بک،واٹس ایپ پرکوئی میسج آئے تو وہ جعلی ہے، سروے سے کوئی بھی فارم ملے تو وہ جعلی ہے، کوائف نہ بھریں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments

Hey there!

or

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

    Processing files…