2.7 C
London
Saturday, January 18, 2025
HomeUrdu Newsایک دن روزہ۔۔۔ایک دن عید۔۔۔ حکومت نے اعلان کردیا۔۔ پاکستانی یہ خبر...

ایک دن روزہ۔۔۔ایک دن عید۔۔۔ حکومت نے اعلان کردیا۔۔ پاکستانی یہ خبر لازمی پڑھیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے رمضان المبارک کا روزہ اور عیدیں ایک روز منانے کا عزم کیا ہے۔چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد تین روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے ہیں۔ مولانا عبدالخبیر آزاد آج مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقات کریں گے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد تمام مسالک کے اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔اس سے قبل ایک بیان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا تھا کہ ملک میں ایک عید منانے کے مسئلے پر

سنجیدہ ہیں اور اسے جلد حل کرلیا جائے گا،رویت ہلال کمیٹی کو ازسر نو فعال کیا جائے گا اور اس ضمن میں جدید تقاضوں کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں فواد چودھری اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے دیگر ماہرین سے ملاقاتیں کرچکے ہیں اور جدید آلات سائنس سے استفادہ کا ارادہ رکھتے ہیں ،اس کے علاوہ مفتیان کرام سے بھی ہم نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اپنے دورہٴ کراچی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مفتی منیب الرحمن
سے ملاقات کرچکے ہیں اور ان سے رہنمائی لے رہے ہیں۔انہوں نے میزبان مفتی ابوذر کی طرف سے پیش کی جانے والی گزارشات کو سراہا اور اس کے لیے جلد لائحہ عمل بنانے کا ارادہ ظاہر کیا، پاکستان میں رمضان اور عید کے چاند کے حوالے سے پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے انہوں نے جلد دورہٴ پشاور کا ارادہ ظاہر فرمایا، انہوں نے کہا کہ آج تمام مسالک کے علماء کو متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا اور پیغام پاکستان کے بیانیے کو بنیاد بناکر ہمیں اس ملک میں امن کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ملک پاکستان میں قیام امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا، تقریر کے
اختتام پر انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مجلس صوت الاسلام پاکستان کی کاوشوں کا ذکر کرکے اسے خوب سراہا۔

Leave your vote

-3 points
Upvote Downvote

Total votes: 3

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 3

Downvotes percentage: 100.000000%

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments

Hey there!

or

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

    Processing files…