بھارت میں مسلسل 12 ویں دن پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایک لٹر کتنے کا ہوگیا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

0
5515

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آج پٹرول کی قیمت 39 پیسے کے اضافے سے 90 روپے 58 پیسے ہوگئی ہے، یہاں ڈیزل 37 پیسے  بڑھ کر 80 روپے 97 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ بھارت میں سب سے مہنگا پٹرول ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ہے جہاں ایک لٹر کی قیمت 101 روپے 51 پیسے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا میں رواں ماہ میں 14 ویں بار اور مسلسل 12 ویں دن  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال بھارت میں پٹرول کی قیمت اب تک مجموعی طور پر چھ روپے 77 پیسے (14 روپے84 پیسے پاکستانی) بڑھ چکی ہے۔