پڑوسی ملک میں دھماکہ، اتنے لوگ جان سے گئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

0
5008

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں آج مختلف مقامات پر تین  دھماکے ہوئے،تینوں دھماکوں میں عام شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔پہلا دھماکہ دارالامن روڈ پر ہوا جس میں دو افرادزخمی ہوئے۔ دوسرا دھماکہ کارتہ پروان میں ہوا جس میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔تیسرے دھماکے میں بھی عام شہری کو گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو افراد ہلاک جبکہ دو  زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،اب تک ہونے والی بیشتر کارروائیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دہشت گردی کی ان کارروائیوں میں اضافے کے باعث امریکہ پہلے ہی طالبان کے ساتھ امن معاہدے میں نظر ثانی کا عندیہ دے چکا ہے۔